معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کے تصور کو بدل دیا، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کے تصور کو بدل دیا ، فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت نے خود کو علاقے کا تھانیدار سمجھ لیا تھا تاہم ہماری مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔

latest urdu news

احسن اقبال نے کہا کہ مانچسٹر کے بعد لندن سے بھی قومی ائیر لائن کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔

انہوں نےخوشخبری سنائی کہ کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کے سبب جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہوگی۔

احسن اقبال نے پاکستان ہائی کمیشن میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter