اڈیالہ جیل میں 3 قیدیوں کی طبیعت بگڑ گئی، ایک اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید تین ملزمان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ایک قیدی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا جا رہا تھا۔ تاہم ایک قیدی راستے میں ہی دم توڑ گیا، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے نعش وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

latest urdu news

ذرائع نے بتایا کہ انتقال کرنے والا قیدی تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار تھا، جبکہ باقی دو قیدی قتل کے مقدمات کے ملزمان ہیں جنہیں اب اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم

جیل انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی ہے جبکہ قیدی کی موت کے اسباب جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter