اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عمران خان کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، علیمہ خان کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سابق وزیراعظم کو مسلسل ذہنی طور پر تنگ کر رہے ہیں اور ان کے قانونی و خاندانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعرات کے روز عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے اہلِ خانہ، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو روک دیا گیا، حالانکہ ان کے پاس عدالتی احکامات بھی موجود تھے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ "جب تک قوسین مفتی ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے، ہم کسی صورت سماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔ فیئر ٹرائل صرف اسی صورت ممکن ہے جب خاندانی اور قانونی نمائندوں کو رسائی دی جائے۔”

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ "ہمیں معلوم نہیں اندر کیا ہو رہا ہے، صرف ایک مخصوص وکیل کو منتخب کر کے اندر بلایا جا رہا ہے، جبکہ عدالت کے جج نے واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ فیملی کو بھی اندر بلایا جائے۔ لیکن جیل انتظامیہ ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔”

انہوں نے جیل حکام کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرزِ عمل سے انصاف کے تقاضے پامال ہو رہے ہیں اور قانونی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter