187
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
حکام کے مطابق عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی خیریت بارے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور انہیں ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
حکام نے واضح کیا کہ عمران خان کو جیل سے منتقل کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔
اڈیالہ جیل حکام کے مطابق عمران خان نہ صرف جیل میں موجود ہیں بلکہ صحت یاب بھی ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔
