3 لاہور، پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
لاہور، پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے 23 ویں دن مظاہرین نے ایوان وزیراعلیٰ کا رخ کیا اور بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے چیئرنگ کراس سے ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹتے ہوئے پریزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے اور ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ مظاہرین جی او آر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے، اس لیے انہیں پیچھے ہٹایا گیا، حراست میں لیے گئے مظاہرین کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
دھرنے کے شرکاء مال روڈ سے ہٹ کر کلب چوک کی سڑک پر بیٹھ گئے۔