بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے والوں کے شناختی کارڈ معطل کرنے پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سندھ حکومت پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری والدین کے خلاف سخت پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے پولیو کنٹرول اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ذمہ داری سے غافل رہنے والے والدین کو سزا دلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

اس میں ایسے والدین کی موبائل سمز بند کرنا، قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور پاسپورٹ معطل کرنا شامل ہے تاکہ وہ مواصلات اور سفر کی سہولیات سے محروم رہ سکیں۔

حیدر آباد میں پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق، ملک میں مجموعی تعداد 27 ہو گئی

وزیراعلیٰ نے پولیو ویکسین انکار کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس میں خاص سیل قائم کرنے کی ہدایت بھی دی تاکہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ حکومتی موقف کے مطابق یہ اقدامات پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری قرار دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter