ہفتہ, 24 مئی , 2025

ڈیجیٹائزیشن کے بغیر عالمی منڈی تک رسائی ممکن نہیں، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کا حصہ بننے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس فورم کو پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

latest urdu news

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہی ہے، اور ترقی کے لیے جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی اشد ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں تک مؤثر رسائی کے لیے ڈیجیٹائزیشن کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان کی معیشت کو ایک نئی سمت دے رہے ہیں، پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ڈیجیٹل فورس موجود ہے اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس شعبے میں قانون سازی کا اہم قدم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اور یہاں پائیدار اور فائدہ مند ترقی کے لیے سازگار ماحول دستیاب ہے، پاکستان ڈیجیٹل پالیسی ایجنڈے کے تحت ابھرتی معیشتوں کے لیے ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم کے انعقاد سے مفید نتائج حاصل ہوں گے اور پاکستان کے آئی ٹی و ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے دروازے مزید کھلیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter