اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی کے اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد دریائے راوی کے ہیڈ بلوکی کے قریب سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے گئے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

latest urdu news

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مرحوم کی میت کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس وقت پنجاب کے بڑے دریاؤں میں خطرناک حد تک سیلابی کیفیت ہے۔ مختلف حادثات اور واقعات میں اب تک 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پنجاب کے دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال، 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات 33 تک پہنچ گئیں

سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter