ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا، لارجر بینچ تشکیل کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے بننے والا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کے دوران لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی ہے تاکہ معاملے کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

latest urdu news

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ یہ کیس سنگل بینچ کے فیصلے سے آگے بڑھ کر لارجر بینچ کی سماعت کا متقاضی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیس کے اہم قانونی نکات پر مختلف آراء موجود ہیں جنہیں لارجر بینچ ہی حتمی طور پر طے کرے گا۔

یہ معاملہ اس وقت مزید پیچیدہ ہوگیا ہے جب جسٹس انعام منہاس اور دیگر عدالتوں کے درمیان چیف جسٹس کے روسٹر میں ماسٹر آف روسٹر ہونے کے حوالے سے اختلافات سامنے آئے۔ عمران شفیق نے اس حوالے سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ روسٹر کے ماسٹر کون ہیں، اس پر مختلف آراء ہیں اور یہ مسئلہ عدالت کو مزید الجھا رہا ہے۔

جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ ان کا اپنا فیصلہ ہے کہ چیف جسٹس ہی ماسٹر آف روسٹر ہیں، لیکن دوسری رائے بھی موجود ہے۔ اس لیے یہ معاملہ لارجر بینچ کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ اس تنازعے کو حل کرے اور کیس کی آگے کی سماعت کرے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: رپورٹ نہ دینے پر وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے عدالتی حکم عدولی کے الزام پر وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے، اور کیس کو جسٹس انعام منہاس کی عدالت میں منتقل کیا گیا تھا۔

اس اہم قانونی تنازعے میں اگلے مرحلے کی سماعت لارجر بینچ کرے گا، جس سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter