ملتان شہر کو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ محمد والا کے مقام پر حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے 

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے بتایا کہ متاثرہ بستیوں سے اب تک تقریباً 60 فیصد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیلابی ریلا آئندہ 24 گھنٹوں میں جھنگ اور اگلے دو روز میں ملتان سے گزرے گا، جس کے پیشِ نظر تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہات پہلے ہی زیرِ آب آ چکے ہیں۔

ادھر مظفرگڑھ میں دریائے چناب کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، جس کے باعث پانچ مقامات پر حفاظتی بند توڑنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ پانی کو قابو میں رکھا جا سکے۔

دریائے چناب میں سیلاب کے بعد پلکھو نالہ بپھر گیا، پانی وزیر آباد شہر میں داخل

سیلابی صورتحال صرف ملتان تک محدود نہیں، بلکہ سرگودھا میں کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں پانی داخل ہونے سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کے 69 دیہات زیرِ آب آ گئے جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

اسی طرح حافظ آباد میں دھان اور چارے کی فصل کو نقصان پہنچا، گوجرانوالہ میں نالہ پلکھو اوور فلو ہو گیا جس سے دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔ وزیرآباد کے دریا کنارے واقع دیہات بھی زیر آب آ چکے ہیں، اور متاثرہ علاقوں میں نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

تین اور چار ستمبر کو سیلابی ریلا سندھ سے گزرے گا: صوبائی حکومت

ریسکیو ادارے اور مقامی انتظامیہ مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو کر انتظامیہ سے تعاون کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter