9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا بدنما چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا بدنما چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی کی ناکام بغاوت پر انکوائری کمیشن بنانا کسی مذاق سے کم نہیں ہے، خود ہی مجرم خود ہی منصف، اس سے بڑی بے شرمی کیا ہوسکتی ہے؟

latest urdu news

عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پختونخوا حکومت کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے اس درخواست کو رولز کی خلاف ورزی قرار دیا، اب 9 مئی کے ملزمان انکوائری کمیشن کیلئے خود ہی ایکٹ لائیں گے اور خود ہی منصف بن جائیں گے۔

صوبائی وزیر کا یہ کہنا تھا کہ جیسے پارلیمنٹ حملے کے مقدمے میں ماسٹر مائنڈ نے خود کو بری کروایا تھا ایسے ہی 9 مئی کی ناکام بغاوت کے کیسز میں یہ کمیشن سے کلین چٹ لیں گے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کو پوری دنیا نے دیکھا۔

عظمیٰ بخاری کا یہ کہنا تھا کہ انگلینڈ میں فسادات کے بعد عدالتوں نے 3 دن میں کئی ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور سزائیں سنائیں لیکن پاکستان میں عدالتیں 9 مئی کے ایک بھی ملزم کو سزا نہیں دے سکیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید یہ کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین آج بھی پاکستان کی عدالتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، ان کے پیاروں کے مجسموں کی بے حرمتی کرنیوالوں کو عدالتیں کب کٹہرے میں کھڑا کریں گی؟

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter