131
9مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 9 مئی کو راحت بیکری کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری و دیگر کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ہے۔
جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ہے۔
عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں حافظ فرحت عباس اور شیخ امیتاز کی عبوری ضمانتیں بھی خارج کردی گئی ہیں، تاہم ضمانتیں خارج ہونے کے بعد حافظ فرحت عباس اور شیخ امیتاز ہائیکورٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اعجاز چودھری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کیے تھے۔