جمعہ, 25 اپریل , 2025

9مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ فیصلے کی حتمی منظوری وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی۔

latest urdu news

آفتاب عالم نے کہا کہ انکوائری ججز سے کرانے کے پابند نہیں، عدلیہ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کریں گے۔

آفتاب عالم کا مزید یہ کہنا تھا کہ انکوائری ایکٹ میں انکوائری کرنے والے کو سول جج کے اختیارات حاصل ہیں، ججز سے اس لیے انکوائری کرانا چاہتے تھے کہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگرحکام نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا ائیرپورٹ پرشاندار استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء احسن اقبال، محسن نقوی اور جام کمال بھی شہباز شریف کے ساتھ کوئٹہ پہنچے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter