جمعہ, 25 اپریل , 2025

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

لاہور، 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

latest urdu news

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید کی جانب سے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی گئی۔

سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں 28 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب میاں منشا اور ناز سہگل کی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ سے پہلے سینٹ جیمز پیلس میں منعقد استقبالیہ میں بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی تھی۔

اس کے بعد ممتاز صنعت کار میاں محمد منشا نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی انٹرویو میں یہ کہا گیا کہ شاہی خاندان کے افراد ان مسائل سے بھی آگاہ ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہے اور برطانوی بادشاہ شہزادہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter