ملک کی بڑی آئل ریفائنری 40 دن کیلئے بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریفائنری طے شدہ مرمتی کام کیلئے 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔

آئل ریفائنری کی سرگرمیاں آج رات 12 بجے بند، 18 نومبر کو بحال ہوں گی۔

latest urdu news

ترجمان اوگرا نے بھی ریفائنری کی ایک ماہ کیلئے بندش کی تصدیق کی کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ ریفائنری بندش کی اجازت دی ہے۔

ڈیزل کی قلت نہیں ہوگی، 70 فیصد پیٹرول پہلے ہی درآمد ہوتا ہے، اضافی منگوانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ایک بار پھر ہوم ورک مکمل کرلیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کب بلایا جائے گا؟ تاریخ بھی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے ترمیم کی نئی حکمت عملی بنا لی ہے اب آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ تشکیل دیا جائیگا، وفاقی حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشروط رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter