128
اسلام آباد، حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی تازہ ہیں۔
8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 19 سال گزر گئے، اس زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی ذہن میں تازہ ہیں، بہت دکھ ہوتا ہے کہ چند لمحوں میں بستیوں کی بستیاں اور گاؤں کے گاؤں ہی تبا ہ و برباد ہو گئے۔
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ متعدد سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہو گئیں، 90 ہزار کے قریب لوگ اس افسوناک حادثے کا شکار ہوئے جس میں 19 ہزار کے قریب بچے بھی شامل تھے، آج کے دن میں ان ہزاروں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
مشعال ملک نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اللہ پاک زلزلے میں شہید ہونیوالوں کے درجات بلند فرمائے، اس زلزلے سے 35 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ان لوگوں کی مدد کریں۔