حکومت پنجاب کی پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی منظوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

latest urdu news

دستاویزات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹریز اور افسران کیلئے 76 گاڑیاں خریدی جائیں گی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست دے دی ہے۔

علاوہ ازیں ایس اینڈ جی اے ڈی کے پروٹوکول کیلئے 2 لگژری گاڑیاں بھی انڈس موٹرز سے خریدی جائیں گی۔

دستاویزات میں یہ بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے بھی 30 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی، اس تناظر میں 1 کروڑ 74 لاکھ 95 ہزار روپے گاڑیوں پر ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال نازک دور سے گزر رہی ہے، حالیہ کچھ سالوں سے مہنگائی اور بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter