مخصوص نشستیں کسے ملیں گی؟ الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بے نتیجہ ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، مخصوص نشستیں کس کو ملیں گی؟ الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، مخصوص نشستوں سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ زیر غور ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آج بھی مخصوص نشستوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور اسی لیے اجلاس بے نتیجہ ہی ختم ہوگیا۔ اجلاس بے نتیجہ ختم ہونے پر معاملہ فی الحال زیر غور ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور معاملہ ابھی زیر غور ہے۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، الیکشن کمیشن نے کل ایک بار پھر مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter