6 سالہ بچے نے 4 عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان کے سفیان محسود نے 30 سیکنڈ میں 45 اسٹیپ اپس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، مجموعی طور پر 4 عالمی ریکارڈز کے حامل بن گئے۔

پشاور، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ نابغہ روزگار مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ سفیان محسود نے اپنی جسمانی مہارت اور بے مثال کارکردگی کی بدولت گینیز ورلڈ ریکارڈز میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

latest urdu news

اس سے قبل 30 سیکنڈ میں 30 اسٹیپ اپس کا عالمی ریکارڈ قائم تھا، تاہم سفیان محسود نے حیران کن طور پر 30 سیکنڈ کے اندر 45 اسٹیپ اپس مکمل کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی اس کامیابی کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔

سفیان محسود اب تک مجموعی طور پر 4 عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، جن میں سے دو ریکارڈز بھارت سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹوں کے توڑے گئے تھے۔ کم عمری میں اس قدر شاندار کامیابی نے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

ماہرینِ کھیل اور سوشل میڈیا صارفین نے اس کم سن ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سفیان جیسے ہنر مند بچوں کی سرپرستی کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں مزید عالمی اعزازات پاکستان کے نام کر سکیں۔

یاد رہے کہ سفیان محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے ایک نسبتاً پسماندہ علاقے سے ہے، جہاں وسائل کی کمی کے باوجود انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter