پی ٹی آئی کا جلسہ: اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف کے کل ہونے والے جلسے کو دیکھتے ہوئے شہر اقتدار اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، کنٹینرز رکھ کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا، مری روڈ فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینرز سڑک کے اطراف رکھ دئیے گئے ہیں۔

latest urdu news

جلسے میں جانے والے افراد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعین کیے گئے راستوں کا استعمال کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے، تحریک انصاف نے کل ہر صورت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے کیسز کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران وائس چیئرمین روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ جب مقدمات درج کیے گئے تب پنجاب میں نہیں تھا، مجھے 1 سال 2 ماہ بعد حراست میں لیا گیا، جب میں رہا ہوا تو 9 مئی کیسز میں گرفتار کر لیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا میں نائب کپتان ہوں، میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ لوگ ڈرتے ہیں اگر میں باہر آ گیا تو لوگ اکٹھے ہوں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter