پی ٹی آئی والے آج بے اختیار لوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں، مصدق ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے آج بے اختیار لوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی بات سنجیدہ نہیں لگتی، 9 مئی کی سازش تیار کی گئی 9 مئی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے، جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے کہہ رہے ہیں ہمارے لوگوں کو چھوڑ دو۔

latest urdu news

مصدق ملک کا یہ کہنا تھا کہ مذاکرات کے نام پر یہ این آر او مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی والے 22 اگست کو5 کنال کے پلاٹ پر جلسہ کرنے جا رہے تھے، جو 5 کنال کا پلاٹ نہیں بھر سکے وہ اتنا بڑا جلسہ کیسے کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری نے کہا کہ آج پاکستان مشکل وقت، بحرانوں سے گزر رہا ہے، ہم نے گزشتہ 4 سال میں دنیا کے سامنے کرپشن کے علاوہ کوئی نعرہ نہیں لگایا۔

دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بیرون ملک کے تاجر، کرکٹرز یہاں پہنچتے ہیں تو پورے اسلام آباد کو سیل کردیتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی جتھہ اسلام آباد آکر اسے حصار میں لے لے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سب لوگوں سے سوال کرتا ہوں یہ بل وقت کی ضرورت ہے یا نہیں؟ ایک سوچ چل سکتی ہے وہ ہے پاکستان کو آگے لے جانے کی۔

دانیال چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی جماعت شہر اقتدار کو بند نہیں کرسکتی، ایک حدود میں احتجاج کریں لیکن اسلام آباد کو بند نہ کریں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter