جمعہ, 25 اپریل , 2025

500 سے زائد پولیو ٹیموں کی جانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، 500 سے زائد پولیو ٹیموں کی جانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ورکرز پر پولیو کے قطرے پلائے بغیر نشانات لگانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

سی ای او ایمرجنسی پولیو سینٹر کے مطابق مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ 28 ماہ تک پولیو فری رہنے کے بعد بلوچستان ایک بار پھر پولیو کیسز کا گڑھ بن چکا ہے،7 ماہ میں 12 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 3 اموات بھی ہوئی ہیں۔

بلوچستان بھر میں 9 ستمبر سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے، 11 ہزار سے زائد ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter