5 جنگی طیارے مار گرائے گئےمگربھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،سی این این نے بھی کھری کھری سناد ی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

نئی دہلی ،— حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جن میں جدید فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل ہے، تاہم بھارت اس سنگین نقصان کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کر رہا ہے، اس صورتحال پر امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی بھارت کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے نہ صرف اپنا جدید ترین جنگی جہاز کھویا بلکہ یہ اس کی فضائی قوت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، سی این این کے مطابق بھارت اپنی ضد پر قائم ہے اور5 طیاروں کی تباہی کا تو دور، وہ ایک طیارے کی تباہی بھی ماننے پر آمادہ نہیں۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان نالین کوہلی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی دعوے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اگر ایسا کچھ ہوا ہوتا تو بھارت ضرور تسلیم کرتا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سی این این نے جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین سے بات کی جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک طیارہ رات کی تاریکی میں شعلوں میں لپٹا زمین پر گرتے دیکھا گیا۔

فرانسیسی انٹیلی جنس پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکی ہے کہ تباہ شدہ طیارہ رافیل تھا، جبکہ عسکری تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے یہ کارروائی چینی ساختہ میزائلوں کی مدد سے کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter