5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی ناکام ہو چکا، علیمہ خان نے بھی ناکامی کا عندیہ دے دیا۔

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے 5 اگست کو متوقع احتجاج پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احتجاج تو آغاز سے قبل ہی ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق دور کی اہم شخصیت علیمہ خان نے خود اس ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔

latest urdu news

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ "پھپھو کی خواہش پوری نہ ہو سکی، بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے۔ سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو بھی احتجاج سے روک دیا ہے۔ جب مہاتما کے اپنے بچے ہی انقلاب کا حصہ نہ ہوں تو انقلاب کیسے آئے گا؟”

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی موجودہ قیادت بھی اس احتجاج کی حامی نہیں، اور یہ سب کچھ عوام کی نظروں کے سامنے ہے۔

5 اگست کا احتجاج نظام سے بیزاری کی علامت ہوگا، یہ عمران خان کی کال ہے، سلمان اکرم راجہ

عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر مالی بدعنوانیوں کے سنگین الزامات بھی عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں میں 354 ارب روپے کی بے ضابطگیاں واضح چارج شیٹ ہیں۔ فنڈز عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے بندر بانٹ کی نذر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ نااہل ہو رہے ہیں، وہ دراصل ایک ناکام بغاوت کے مرتکب ہیں۔ 9 مئی کے واقعات پر ندامت کے بجائے دفاع شرمناک ہے۔ شہداء کے مجسمے جلانے والے افراد اب قوم کی نظروں میں قابلِ نفرت بن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بڑے احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس پر پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پنجاب حکومت اور سیاسی مخالفین کی جانب سے اس کال کو ناکام قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter