وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی افراد کے لیے ‘ہمت کارڈ’ اسکیم کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی افراد کے لیے ‘ہمت کارڈ’ اسکیم کا آغاز، مستحقین کو مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کمزور طبقے کی مؤثر آواز بن کر سامنے آئی ہیں۔ خصوصی افراد کے لیے کیے گئے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے ہمت کارڈ کے اجرا کا منصوبہ عملی جامہ پہن چکا ہے۔

latest urdu news

وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت بینک آف پنجاب 65 ہزار خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔

ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں خصوصی افراد کو 10,500 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

ہمت کارڈ اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے، اور مستحق افراد کی مدد کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ 15 ستمبر تک ادائیگیوں کا عمل شروع کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، اور یہ افراد ہمارے لیے انتہائی خاص ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter