گجرات میں 456 ملی میٹر بارش سے نظام زندگی مفلوج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں شدید بارش کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔ 456 ملی میٹر بارش نے دریائے چناب کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کو بھی بپھر کر رکھ دیا ہے۔ نالہ بھنڈر، نالہ بھمبر، دواڑہ جلالپور جٹاں سمیت چھ برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

latest urdu news

برساتی نالوں کی طغیانی کی وجہ سے درجنوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں، جس کے باعث وہاں کے رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اربن فلڈنگ کے باعث شہری علاقوں میں 4 سے 4 فٹ سے زائد پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے گھروں اور دکانوں کا قیمتی سامان بھی تباہ ہو گیا ہے۔

گجرات شہر میں رات بھر کی بارش کے بعد سیلابی صورتحال

اس صورتحال نے گجرات میں عام شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور متعلقہ حکام فوری طور پر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter