جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ، جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا د شدید زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں شہریوں کی حفاظتی تدابیر نہ کرنے اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کے باعث ملک میں حادثات کی شرح میں وقت کیساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter