پولیس مقابلوں میں 4 ملزم گرفتار، 1 ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، شہر قائد میں دو مختلف مقامات پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

پہلا واقعہ شادمان ٹاؤن، تھانہ شارع نور جہاں کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت مظفر علی مگسی جبکہ زخمی کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع سے اسلحہ، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

دوسرا مقابلہ سرجانی ٹاؤن کے بھینس کالونی روڈ پر پیش آیا، جہاں مبینہ پولیس کارروائی کے دوران دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت محمد عظیم اور جاوید کے نام سے ہوئی، جب کہ تیسرے ملزم نے اپنا نام بلال احمد بتایا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 8 چھینے گئے موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter