62
مظفرآباد کے تھانہ ڈنہ کی حدود میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے نے خوشی کے موقع کو سوگ میں بدل دیا۔
پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقے چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقے ڈنہ جانے والی باراتیوں کی ایک گاڑی پونیو گلی کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکے، یوں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔