300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سبسڈی کی خبروں کی تردید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دینے یا انہیں پروٹیکٹڈ صارفین میں شامل کرنے کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ اس وقت صرف 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخوں اور حکومتی سبسڈی کی سہولت دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق 0 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 90 فیصد اور 100 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 70 فیصد تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے واضح کیا کہ اگر سلیب سسٹم میں 201 یونٹ پر حد ختم کر دی جائے، تو پھر یہی قدغن 251 یا 301 یونٹ پر لگانی پڑے گی، کیونکہ اس سسٹم میں ہر یونٹ کا حساب بجلی کے نرخوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اس وقت 1 کروڑ 83 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اور ان کے لیے گزشتہ 9 ماہ میں بجلی 60 فیصد تک سستی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جون 2024 میں انڈسٹری سے 255 ارب روپے کی کراس سبسڈی وصول کی گئی تھی، جو اب کم ہو کر 94 ارب روپے رہ گئی ہے۔

200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت میں 60 فیصد مزید کمی ، اویس لغاری

وزیر توانائی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بجلی کا مجموعی ٹیرف، ٹیکس سمیت، 48.7 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 38.4 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 58 فیصد تک کمی کی گئی ہے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے یہ کمی 11 سے 17 فیصد تک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مزید بجلی نہیں خریدی جائے گی۔ صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے اور وہیلنگ چارج کے تعین کے لیے متعلقہ ریگولیٹر کو درخواست دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter