لاہور میں پی ٹی آئی کے 300 کارکن گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کو ہونیوالے مجوزہ احتجاج سے قبل پنجاب پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 300 کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان میں متعدد پارٹی ٹکٹ ہولڈرز، سابق عہدیداران اور کارکن شامل ہیں۔ کچھ افراد کو ضمانتی مچلکوں پر رہائی بھی دے دی گئی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مزید چھاپے اور نگرانی کی کارروائیاں، بشمول "ڈرون ناکنگ”، جاری ہیں۔

latest urdu news

ادھر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے 5 اگست کے احتجاجی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے، جہاں وہ اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرہ کریں گے، جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنے اپنے حلقوں میں ریلیاں نکالیں گے۔ تحریک تحفظ آئین کے بینر تلے اس احتجاج کی قیادت پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے، جنہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے تاکہ گرفتاریوں سے بچا جا سکے اور پولیس و ایف آئی اے میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

مزید برآں، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں 7 روزہ دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو 10 اگست تک مؤثر رہے گی، اس دوران کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس، ریلی یا لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اگر 5 اگست کا احتجاج مطلوبہ اثر نہ دکھا سکا تو تحریک کو 14 اگست تک توسیع دیے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، جس کا فیصلہ احتجاج کے بعد کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter