74
زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے ابدی نیند سوگئے۔
نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں تین بہن بھائی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد بچوں کی لاشیں اور ان کی ماں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں گھر کے سربراہ نے بیان دیا کہ غالباً کھانے میں کوئی زہریلی چیز شامل ہو گئی، جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔
ادھر پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا چھا گئی ہے، جب کہ پولیس مزید شواہد اکھٹے کر رہی ہے تاکہ مضر صحت کھانے کی نوعیت اور ممکنہ وجوہات کا پتہ چلایا جاسکے۔