جمعہ, 25 اپریل , 2025

3 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء ہونے والا طالبعلم  بازیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

3کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے طالبعلم کو بازیاب کروالیا گیا۔

کوٹ ادو سے 3 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے طالبعلم کو پانچ روز گزرنے کے بعد کچے کے علاقے سے بازیاب کروالیا گیا۔

latest urdu news

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کرکے ان سے 20 لاکھ روپے کی تاوان کی وصول شدہ رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید سے اغواء کاروں نے نویں جماعت کے 18 سالہ طالبعلم سہیل احمد کو اسکول جاتے ہوئے اغواء کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ورثا سے  تین کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس نے ایک شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے اپنی ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ اپنی کزن کی نوکری کے سلسلے میں اس کے ساتھ گئی تھی، جہاں ملزم طلاء خان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان فیملی تعلقات بھی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter