27 ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں 27 ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں بل کا تفصیلی جائزہ اجلاس میں لیں گی، جبکہ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے اس ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی۔

latest urdu news

وفاقی حکومت نے پہلے ہی 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ مجوزہ ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی طور پر تسلیم کرنا اور باقاعدہ حیثیت دینا ہے۔

27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف مولانا فضل الرحمان نے کال دی تو لگ پتہ جائے گا: شیخ رشید

ذرائع کے مطابق، مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کے قیام، ایگزیکٹو کی مجسٹریل اختیارات کی ضلعی سطح تک ترسیل اور پورے ملک میں یکساں نصابِ تعلیم کے نفاذ جیسے امور بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter