حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے سخت وارننگ اور ممکنہ کارروائی کے اعلان کے بعد صوبے کی زیادہ تر شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیا ہے۔ کین کمشنر پنجاب کے مطابق صوبے کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے جبکہ باقی 14 ملوں کی آج چیکنگ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

latest urdu news

حکومت نے واضح کیا تھا کہ جو ملیں آج سے کرشنگ شروع نہیں کریں گی، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کین کمشنر کے مطابق ایسے کارخانوں پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کین کمشنر نے مزید کہا کہ کرشنگ سیزن کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تاکہ کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کے مطابق نئی چینی کی مارکیٹ میں آمد سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter