سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی، سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع کرک میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں کی جانے والی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ان کارروائیوں میں دہشت گردوں سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان نے جام شہادت نوش کیا، شہید لانس نائیک عثمان مہمند کا تعلق چارسدہ سے تھا جبکہ سپاہی عمران خان کا تعلق کرم ایجنسی سے تھا۔

اس کے علاوہ، جنوبی وزیرستان کے گومل زام علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جنہیں مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے،پاک فوج کے ترجمان نے عزم ظاہر کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید بلند کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter