لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی، جبکہ ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے انوار الحق کاکڑ کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت، انٹرن شپس اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے بااختیار بنایا جا رہا ہے، صحت عامہ کی بہتری اور امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی منصوبے متعارف کرائے ہیں۔
انہوں نے مریم نواز کو خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک جیتی جاگتی مثال قرار دیا اور صوبے میں جاری اصلاحاتی عمل کی تعریف کی۔