ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، عطا تارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، اور اس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کا کلیدی کردار ہے۔

ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنی قیادت بلکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی پوری مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ستر ہزار مسیحی ووٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا، انہوں نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی میں بھی ان کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، اور دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹس اسی برادری سے تعلق رکھتے ہیں، یہ خوبصورت گلدستہ اسی طرح ترقی کرتا رہے، یہی دعا ہے۔

وزیر اطلاعات نے معیشت کی بہتری کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام آیا ہے، جبکہ مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کو سراہ رہے ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی بھی تعریف کی، جنہوں نے نئے منصوبوں کے ذریعے نمایاں ترقیاتی کام کیے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فوج نے معاشی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، اور ایس آئی ایف سی جیسے اقدامات نے سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter