اب تک اسرائیلی ساختہ 25 بھارتی ڈرونز گرائے جاچکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اب تک افواج پاکستان نے سافٹ کل (الیکٹرانک طریقوں) اور ہارڈ کل (براہ راست ہتھیاروں) کے ذریعے اسرائیلی ساختہ 25 ہیروپ ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کیے، جن میں اس کے 5 جنگی طیارے، ڈرونز، متعدد فوجی چوکیاں تباہ ہوئیں اور کئی فوجی ہلاک ہوئے۔

latest urdu news

ان نقصانات کے بعد، بھارت نے گھبراہٹ میں اسرائیلی ساختہ خودکش ڈرونز کے ذریعے پاکستان کو نشانہ بنانے کی ناکام کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی ان حرکات سے اس کی شدید پریشانی اور بوکھلاہٹ عیاں ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، جب کہ مختلف پاکستانی علاقوں سے گرے ہوئے ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے دفاعی لحاظ سے ایک اسٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی سطح پر بہت بڑا دھچکا ہے، جس نے بھارتی دفاعی منصوبہ بندی کی خامیاں کھول کر رکھ دی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاک افواج دشمن کو ہر محاذ پر مؤثر اور منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور بھارت کے جارحانہ عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter