بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، صاحبزادہ حامد خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے جانے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جارہے تھے تاہم انہیں پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔

latest urdu news

اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے جانے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، لیکن میرا نام کبھی بھی کمپرومائز کرنے والے لوگوں میں شامل نہیں ہوگا کیوںکہ میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سلمان اکرم جو بھی لسٹ بھیجتے ہیں انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا، جبکہ دوسرے لوگوں کو ملنے دیا جارہاہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی تینوں بہنوں کو بھی روک دیا گیا تھا جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے احتحاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے بھائی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو ملاقات کا کہا لیکن انہیں بھی ملنے نہیں دیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter