علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں خصوصی عمران خان سےملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی اور تقریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں بیرسٹر محمد علی سیف بھی شریک تھے، جو علی امین گنڈا پور کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اس ملاقات میں موجود نہیں تھیں۔

ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جلد مکمل صحت یاب ہونے کی دعا کی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صدر آصف زرداری کی جلد بحالی کے لیے دعا کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter