جمعہ, 25 اپریل , 2025

22 ماہ میں متعدد بار عہدے سے ہٹانے کی باتیں کی گئیں، کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کئی مرتبہ عہدے سے ہٹانے کی باتیں ہوتی رہی ہیں، لیکن کبھی دھیان نہیں دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 22 ماہ میں متعدد بار عہدے سے ہٹانے کی باتیں کی گئیں لیکن میں ان باتوں پر دھیان نہیں دیتا بلکہ مزید بہتر منصوبے شروع کر دیتا ہوں۔

latest urdu news

پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اب تک 1 روپیہ بھی تنخواہ نہیں لی، گھروالوں کے اخراجات بھی خود برداشت کرتا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کارساز روڈ حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے ورثا کیساتھ کھڑے ہیں، انہیں وکیل کی بھی آفر کی گئی ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے آئی ٹی ٹیسٹ میں 90 ہزار میں سے 54 ہزار بچے پاس ہو گئے ہیں، اگلا ٹیسٹ اب سکھر میں ہوگا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کو گورنر لگائے جانے کی افوہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter