157
8 اکتوبر 2005 کے دل دہلا دینے والے زلزلے کو 19 سال مکمل ہوگئے مگر سب سے زیادہ متاثر ہونیوالی تحصیل بالاکوٹ میں تاحال بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین زلزلہ مایوسی کا شکار ہیں۔
زلزلے کو 19 سال بیت گئے مگر نہ تو متاثرین بالاکوٹ کیلئے اسپتال بن سکا اور نہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے باوجود نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر مکمل ہوسکی، 4 حکومتیں بدل گئیں مگر ابھی زلزلے سے متاثر ہونیوالوں کے حالات ویسے ہی ہیں۔
بالاکوٹ کے بدقسمت رہائشیوں کی پوری نسل شیلٹرز میں سرد اور گرم موسموں کا مقابلہ کررہی ہے، انکی نسل جوان ہو گئی ہے، لیکن ابھی تک انکے حالات ویسے ہی ہیں۔
اس متعلق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا کہ متاثرین کی آباد کاری کے مسائل جلد حل کردیے جائیں گے۔
ادھر متاثرین نے کہا کہ اگر حکومت اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ان کے مسائل حل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔