128
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو نیب تفتیشی افسر پر جرح کے لیے آخری مہلت دے دی۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی
دوران سماعت وکلا نے استدعا کی کہ عثمان گل کو ڈینگی ہوگیا ہے لٰہذا سماعت ملتوی کی جائے۔
جس پر نیب وکلاء نے کہا کہ وکلا صفائی ہائیکورٹ سے خود کارروائی چلانے کا آرڈر لائے ہیں۔
ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے 4وکلاء کے وکالت نامے ہیں،سلمان صفدر، خالد یوسف اور مشال یوسفزئی بھی وکیل ہیں اگرعثمان گل بیمار ہیں تو دیگر کوبلاکر گواہ پر جرح کرا لی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جان بوجھ کر ریفرنس کی سماعت میں تاخیر کی جارہی ہے۔
بعدازاں عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ آخری موقع ہے آئندہ آئندہ سماعت پر جرح مکمل کی جائے، کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔