ہفتہ, 26 اپریل , 2025

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی جانب سے زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

latest urdu news

احتساب عدالت کی جانب سے یہ ریماکس دئیے گئے ہیں کہ زلفی بخاری جان بوجھ کرعدالتی کارروائی کاحصہ نہیں بنے،انہیں 6 جنوری 2024 کو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق مفرور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اسلام آباد میں مجموعی طور پر 34 کنال اراضی کے مالک ہیں۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق زلفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں اراضی ضبط کی جاتی ہے، معلوم ایڈریسز پر نوٹسزجاری کرکے7 روز میں تعمیلی رپورٹ جمع کرائی جائے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پختونخوا حکومت نااہل اور نکمی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو برادرانہ طور پر اعتماد کے ووٹ کا مشورہ دیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ کس اچھے کام کیلئے عدالت میں پیش ہوتے ہیں؟ یہ خود نکمے، نااہل اور ناکام ہیں، اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے ان کی کابینہ کے لوگ تبدیل ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پختونخوا کو اچھی ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن ٹیم کا کپتان ہی نااہل ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter