133
مدینہ منورہ: سعودی عرب میں جاری مناسکِ حج کے دوران 18 پاکستانی عازمینِ حج انتقال کرگئے ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ اکثریت معمر اور بیمار افراد کی تھی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حجاج کی موت دل کے دورے اور دیگر بیماریوں کے باعث ہوئی۔ تمام مرحومین کی تدفین مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں کر دی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حکام مسلسل متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال حج کے دوران 35 پاکستانی حجاج نے جان کی بازی ہاری تھی۔
وفات پانے والے عازمینِ حج کی اموات کو حرمین شریفین میں عبادت کے دوران نیکی اور مغفرت کی حالت میں رخصتی تصور کیا جا رہا ہے، اور دنیا بھر سے لوگ ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔