17 سالہ انفلوئنسر ثناء یوسف کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، عدالت میں پیشی کے دوران عمر حیات نے دفعہ 164 کے تحت جرم تسلیم کر لیا، قتل کی وجہ انتقامی جذبات قرار دی۔

اسلام آباد، 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے دیے گئے بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ سنگین قدم غصے اور انتقام کے تحت اٹھایا کیونکہ ثناء یوسف نے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

latest urdu news

22 سالہ عمر حیات کے بیان کے مطابق وہ طویل عرصے سے ثناء یوسف سے ملنے کا خواہشمند تھا، اس نے سالگرہ کے دن ثناء کے لیے تحفہ بھی لے کر گیا، لیکن ثناء نے نہ صرف تحفہ قبول کرنے سے انکار کیا بلکہ اسے دیکھنے سے بھی انکار کر دیا، جس سے وہ شدید مشتعل ہوا۔ بعدازاں 2 جون کو جب ثناء نے دوبارہ بلایا تو ملزم کے مطابق بات چیت نہ بننے پر وہ طیش میں آ گیا، اور غصے میں آ کر اس نے ثناء کو سینے میں دو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

واقعے کے فوری بعد ثناء یوسف موقع پر ہی دم توڑ گئیں، اور یہ افسوسناک سانحہ سوشل میڈیا پر غم و غصے کی شدید لہر کا باعث بنا۔ ثناء کے چاہنے والوں نے انصاف کی پرزور اپیل کی، اور اب قاتل کے اعتراف کے بعد قانونی کارروائی مزید آگے بڑھنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ ثناء یوسف کا قتل 2 جون 2025 کی شام ان کے گھر میں فائرنگ سے ہوا تھا، واقعہ نے نہ صرف ان کے فالوورز کو صدمے میں ڈال دیا بلکہ معاشرے میں خواتین کے تحفظ سے متعلق سوالات بھی کھڑے کر دیے، اب عدالت میں اعترافِ جرم کے بعد کیس کا اگلا مرحلہ سزاؤں کے تعین کی جانب بڑھنے کو ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter