21
اسلام آباد: ریلوے میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں, گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 140 ریلوے ملازمین اور پولیس اہلکاروں پر کرپشن ثابت ہوئی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق سزا پانے والوں میں 74 ریلوے ملازمین اور 66 ریلوے پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ان میں سے متعدد کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا، جبکہ دیگر کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق:
- 2019-20 میں 25 ریلوے ملازمین اور 7 پولیس اہلکاروں کو سزا ملی۔
- 2020-21 میں 12 ملازمین اور 13 پولیس اہلکاروں پر کرپشن ثابت ہوئی۔
- 2021-22 میں 11 ریلوے اہلکار اور 16 پولیس اہلکار سزا یافتہ قرار پائے۔
- 2022-23 میں 9 ملازمین اور 18 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوئی۔
- 2023-24 میں 17 ریلوے ملازمین اور 12 پولیس اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی گئیں۔
نااہلی اور کرپشن ثابت، ایف بی آر کے گریڈ 20 افسر رانا وقار علی ملازمت سے فارغ
ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ادارے کے اندر احتسابی عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے، اور مستقبل میں بھی ایسے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
