18 کراچی، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور گداگری جیسے سنگین مسائل کی روک تھام کے لیے تمام ایئرپورٹس پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹس کے آمد و روانگی کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے ایئرپورٹس پر آنے اور جانے والے مسافروں کی مؤثر نگرانی ممکن ہوسکے گی، جب کہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی اس نگرانی کا مرکزی نظام قائم کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ تمام امیگریشن دفاتر کو بھی اس حوالے سے تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔