جمعہ, 25 اپریل , 2025

ہم سب کو پاکستانی معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت ترقی کرنے جارہی ہے، ہم سب اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا داتا دربار پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ پاکستان کی سر بلندی کیلئے داتا دربار پر دعا کی گئی، اللہ رب العزت نے جس دن منصب پر بٹھایا اس وقت سے کوشش ہے ہم اپنے عوام کے لیے بہترین فرائض سر انجام دیں۔

latest urdu news

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے پاکستان ترقی کرے گا کیونکہ اس وقت اقتدار میں موجود لوگوں کے درمیان سیاسی جنگ نہیں ہے، میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا گو ہوں کہ وہ پنجاب کے عوام کے لیے احسن طریقے سے کام کریں۔

گورنر سندھ کا یہ کہنا تھا کہ آرمی چیف پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، سپہ سالار پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو جذبہ یہاں موجود محبان رسول ﷺ میں ہے ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی، پاکستان کی معیشت ترقی کرنے جا رہی ہے، ہمیں چاہیے کہ اس میں کردار ادا کریں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter